اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ میں بھی پی ٹی آئی کے دھرنے جاری ہیں۔

25 نومبر 2013 (14:59)
0

پشاور میں تحریک انصاف نے خیبر پختونخواء اور قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجاً نیٹو سپلائی روکنے کے لئے دوبارہ دھرنا شروع کر دیا ہے۔


 


پارٹی کارکنوں نے احتجاجی کیمپ قائم کر لئے ہیں اور حیات آباد میں رنگ روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب کینٹینرز روک رہے ہیں۔


 


اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ میں بھی پی ٹی آئی کے دھرنے جاری ہیں۔


 


ادھر ، پشتہ خر تھانے میں نیٹو کنٹینرز کے ڈرائیوروں اور دوسرے عملے کو دھمکیاں دینے پر تحریک انصاف کے پینتیس کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔