لاہور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ان وعدوں پر عمل درآمد کا وقت آگیا ہے جو وزیر اعظم نے اپنی انتخابی مہم کے دوران نوجوانوں سے کئے تھے۔

25 نومبر 2013 (13:19)
0


وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ نوجوانوں پر توجہ مرکوز کئے بغیر ملک کبھی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے غریب طلبہ کی فیس کی ادائیگی کی سکیم سے ملک میں تعلیم کو فروغ حاصل ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ان سکیموںپر چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں عملدرآمد ہوگا۔

انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ا ن سکیموں سے فائدہ اٹھائیں اور ملک کو خود کفالت کی راہ پر گامزن کریں۔