مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ینگ لک شیناوترق کی حکومت ان کے بھائی تھاکسن شیناوترا چلا رہے ہیں

25 نومبر 2013 (15:23)
0

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں آج حزب اختلاف نے وزیراعظم ینگ لک شیناوترا کی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مظاہرین جو وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے وزارت خزانہ کی عمارت میں داخل ہو گئے ہیں۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ینگ لک شیناوترق کی حکومت ان کے بھائی تھاکسن شیناوترا چلا رہے ہیں جس نے بدعنوانی کے مقدمے میں جیل جانے سے بچنے کے لئے خودساختہ جلاوطنی اختیار کر رکھی ہے۔