چین کا اقدام خطرناک ہے جس کے اثرات بہت منفی ہو سکتے ہیں۔


 

25 نومبر 2013 (15:19)
0

جاپان نے چین کی طرف سے سمندر کی نئی فضائی حدود کے تعین کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کا متنازع جزائر پر فضائی حدود قائم کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔


ایسٹ چائنا سی میں غیر آباد تاہم قدرتی وسائل سے مالا مال ڈائے اویو جزائر پر چین نے نیا فضائی زون قائم کیا ہے تاہم پیر کو جاپان نے اسے مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک میں کشیدگی میں اضافہ ہو گا اور یہ کہ چین یکطرفہ طور پر اس قسم کے اقدامات کرنے کا حق نہیں رکھتا ہے۔ جاپان کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کا اقدام خطرناک ہے جس کے اثرات بہت منفی ہو سکتے ہیں۔ چین نے جاپانی بیان کو نہایت غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر معاملے پر بحث کرنے سے گریز کیا ہے۔