ذرائع ابلاغ کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ اس سمجھوتے کی توثیق 10 دسمبر کو روسی پارلیمنٹ میں کی جائے گی


 

25 نومبر 2013 (13:54)
0

روسی پارلیمنٹ چین کے ساتھ کئے گئے تیل کی فراہمی سے متعلق سمجھوتے کی توثیق کرے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ اس سمجھوتے کی توثیق 10 دسمبر کو روسی پارلیمنٹ میں کی جائے گی۔


روس اور چین نے رواں سال مارچ میں اس سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔ سمجھوتے کی مدت 25 سال ہے جس میں مزید پانچ سال کا اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ سمجھوتے کے مطابق روس چین کو تیل فراہم کرے گا۔ جون کے مہینے میں تیل کی روسی کمپنی ''روس نیفت'' اور چین کی تیل و گیس کارپوریشن سی این پی سی نے 2030ء تک کے طویل المدتی سمجھوتے پر دستخط کئے تھے جس کے مطابق چین کو کل 36 کروڑ ٹن تیل مہیا کیا جائے گا جس کی قیمت 270 ارب ڈالر ہو گی۔