جاپان کی سافٹ پاور کو آگے بڑھانے کیلئے یونیسکو جلد ہی جاپان کے روایتی کھانے '' واشوکو '' ثقافتی ورثہ قرار دینے جا رہا ہے


 

25 نومبر 2013 (13:30)
0

جاپانی مصنوعات کو دنیا بھر میں فروغ دینے کیلئے پیر کو باضابطہ طور پر '' کول جاپان '' فنڈ لانچ کر دیا گیا ۔ جاپانی حکومت نے جاپانی الیکٹرانکس اور آٹو موبائل انڈسٹری کی طرح اپنی دوسری مصنوعات جن میں فوڈ ، ڈرنکس ، فیشن ، اپنی میٹڈ اور لائیو ایکشن موویز اوردوسری سافٹ پروڈکٹس شامل ہیں کو دنیا بھر میں فروغ دینے کے کول جاپان کے نام سے ایک فنڈ قائم کیا ہے جس میں سرمایہ کاری کے ذریعے جاپان کی چھوٹی صنعتوں کو خاص طور پر بڑھا وا دیا جائیگا۔ مذکورہ فنڈ کیلئے 37.5بلین ین (371ملین ڈالر) حکومت نے جبکہ 7.5بلین ین 15جاپانی کمپنیوں نے دیئے ہیں۔ جاپان کی سافٹ پاور کو آگے بڑھانے کیلئے یونیسکو جلد ہی جاپان کے روایتی کھانے '' واشوکو '' ثقافتی ورثہ قرار دینے جا رہا ہے ۔