مصر صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے قاہرہ اور دوسرے شہروں کے گلی کوچوں میں حکومت مخالف ہزاروں مظاہرین احتجاج کررہے ہیں۔

25 نومبر 2013 (12:01)
0

مصر میں حکومت نے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت پولیس کی اجازت کے بغیر کئے جانے والے احتجاجی مظاہروں کو غیر قانونی سمجھا جائے گا۔
سرکاری ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق مذہبی عبادت گاہوں میں مظاہروں پر پابندی ہوگی اور سکیورٹی فورسز کو پانی کی تیز بوچھاڑ آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ کے استعمال سے غیر قانونی مظاہروں کو منتشر کرنیکی اجازت ہوگی۔
مصر صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے قاہرہ اور دوسرے شہروں کے گلی کوچوں میں حکومت مخالف ہزاروں مظاہرین احتجاج کررہے ہیں۔