تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کرزئی کے انکار سے 2014کے بعد افغانستان میں ہزاروں امریکی اور اتحادی فوجیوں کی موجودگی کے بارے میں نئے شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔


 

25 نومبر 2013 (11:46)
0

امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر صدر کرزئی نے سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تو 2014کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی متاثر ہوسکتی ہے۔
اس سے پہلے صدر حامد کرزئی افغان لویہ جرگہ کی اس سفارش کومسترد کرچکے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر فوری دستخط کئے جائیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کرزئی کے انکار سے 2014کے بعد افغانستان میں ہزاروں امریکی اور اتحادی فوجیوں کی موجودگی کے بارے میں نئے شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔