یہ بات پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر چوہدری اختر رسول اور سیکرٹری جنرل رانا مجاہد نے  پیر کے روز اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

25 نومبر 2013 (20:30)
0


پاکستان ہاکی فیڈریشن قومی کھیل کی بحالی کے لئے ملک کے مختلف حصوں میں سالانہ بنیادوں پر ہاکی کے دس ایونٹس منعقد کرائے گی۔
یہ بات پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر چوہدری اختر رسول اور سیکرٹری جنرل رانا مجاہد نے  پیر کے روز اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر مقابلے کرانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور بین العلاقائی قومی چمپئن شپ کے علاوہ جلد ایک ادارہ جاتی لیگ کرانے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔