اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین فضل سبحان کریں گے۔


 

25 نومبر 2013 (13:42)
0

اسلام آباد جونیئر ٹینس لیگ کے سلسلہ میں آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز اسلام آباد ٹینس کورٹ، جی سکس اسلام آباد میں ہوگا۔


اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین فضل سبحان کریں گے۔ اجلاس میں 30 نومبر کو کھیلی جانے والی اسلام آباد جونیئر ٹینس لیگ کے انتظامات کو آخری شکل دی جائے گی۔ لیگ میں اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم کے کھلاڑی شرکت کریں گے اور لیگ میں بوائز انڈر 18- اور انڈر 14- سنگلز مقابلے منعقد ہونگے۔ لیگ میں شرکت کے خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے نام 29 نومبر تک اندراج کرواسکتے ہیں۔