کیپ ٹائون میں پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میںرات پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 23رن سے ہرا دیا۔

25 نومبر 2013 (11:54)
0

پاکستان کی جانب سے انور علی نے 43اور بلاول بھٹی نے 39رن بنائے۔
بلاول بھٹی نے تین اور انور علی نے دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔
سکور یہ رہا
پاکستان پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 218رن
جنوبی افریقہ اڑتالیس اعشاریہ ایک اوورز میں 195رن پر تمام کھلاڑی آئوٹ
انور علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔