یہ فیصلہ پیر کے روز لاہور میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی صدارت میں ایک اجلاس میں کیا گیا۔

25 نومبر 2013 (19:38)
0

حکومت پنجاب نے ''سستے بازاروں'' میں لوگوں کو بیس کلو گرام آٹے کا تھیلا 765 روپے کے فیکٹری ریٹ پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ پیر کے روزلاہور میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی صدارت میں ایک اجلاس میں کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ''سستے بازار'' میں آٹے کی دستیابی اور معیار کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے محکمہ خوراک کو یہ ہدایت بھی کی کہ وہ صوبے میں گندم کے گوداموں کی تعمیر کی رفتار تیز کریں تاکہ گندم ضائع ہونے سے بچائی جاسکے۔