حکومت رواداری،ہم آہنگی کی روایات بحالی کیلئے کوشاں ہے،مریم اورنگزیب
25 مئی 2017 (22:52)
0

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہاکہ لوگوں کو مثبت طرز عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں رواداری اور ہم آہنگی کی مقامی روایات کی بحالی کے لئے کام کر رہی ہے ۔۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کو اسلام آباد میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے ہمراہ قومی مذاکرے کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے کہی موضوع تھا٫٫ رواداری کا کلچر مقامی بیانیہ کی بحالی ،،ارکان پارلیمنٹ ، ذرائع ابلاغ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے معاشرے میں امن ، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے طریقے تلاش کرنے پر زور دیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی ، انتہا پسندی اور آمریت سے بھائی چارے اور سماجی اقدار کو نقصان پہنچا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان ٹیلی ویژن نوجوان نسل میں رواداری کے جذبے کو فروغ دینے کیلئے بچوں کا چینل شروع کررہا ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاکہ لوگوں کو مثبت طرز عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔
زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر مقررین نے اجتماعیت اور رواداری کے کلچر کو فروغ کی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔