وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئندہ صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا ۔

حکومت نے آئندہ بجٹ میں صحت اور تعلیم کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے ہیں،خٹک
25 مئی 2017 (22:34)
0

وزیراعلی خیبرپخونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت نے آئندہ سال کے ترقیاتی پروگرام میں صحت اور تعلیمی شعبہ کے فروغ کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز پشاور میں صوبائی بجٹ کے حوالہ سے ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔
پرویز خٹک نے کہا کہ آئندہ صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا اور یہ عوام کی فلاح وبہبود کا بجٹ ہو گا۔