وفاقی وزیر انسانی حقوق کا لیتھوانیا میں خواتین کو بااختیار بنانے کانفرنس سے خطاب۔

پاکستان نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کا عزم کررکھا ہے،کامران مائیکل
25 مئی 2017 (22:31)
0

انسانی حقوق کے وزیر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کا عزم کررکھا ہے۔

وہ جمعرات کے روزلتھوانیا میں خواتین کو با اختیار بنانے کے بارے میں ایشیا یورپ بین الاقوامی کانفرنس کے جنرل ہائوس سیشن سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خواتین کو سماجی، سیاسی، معاشی اور قانونی طور پر بااختیار بنانے کے حوالے سے نمایاں اقدامات کیے ہیں۔