حکومت نے رمضان میں چینی کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے برآمد روک دی
25 مئی 2017 (22:26)
0

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے چینی کی مزید برآمد روک دی ہے۔
یہ فیصلہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں کمیٹی کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیرتجارت خرم دستگیر خان نے کی ۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان المبارک کے آخری ہفتے تک چینی کی برآمد روک دی۔