وفاقی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے،بلیغ الرحمان

جھگڑ ا کاشرح خواندگی 100فیصد یقینی بنانے کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور
25 مئی 2017 (20:58)
0

خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے ملک میں خواندگی کی سو فیصد شرح یقینی بنانے کیلئے اجتماعی کوششوں پر زوردیا ہے ۔

انہوں نے جمعرات کے روز پشاور میں تعلیم کے بارے میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پا کستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔
اس سے قبل تعلیم کے وزیرمملکت بلیغ الرحمن نے اپنے خطاب میں کہاکہ وفاقی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔