گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان تیزی سے تبدیل ہورہا ہے اور اقتصادی اشاریے مثبت ہیں۔

کراچی میں امن سے اقتصادی،سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے،زبیر
25 مئی 2017 (20:36)
0

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری کے بعد شہر میں اقتصادی، سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے۔

جمعرات کے روز کراچی میں تقسیم ایوادڑ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تیزی سے تبدیل ہورہا ہے اور اقتصادی اشاریے مثبت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
گورنر نے اقتصادی، سماجی اور دیگر شعبوں میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والی معروف شخصیات کو ایوارڈ دئیے۔