ریلوے کو 2015-16کے دوران 36ارب روپے کی آمدن ہوئی۔

ریلویز کا آئندہ مالی سال کیلئے53ارب روپے آمدن کا ہدف مقرر
25 مئی 2017 (20:22)
0

پاکستان ریلوے نے اگلے مالی سال کیلئے آمدنی کاہدف 53ارب روپے مقرر کیا ہے۔

پاکستان ریلوے کی طرف سے آمدن اور کارکردگی کے بارے میں تیار کئے گئے ورکنگ پیپر کے مطابق ریلوے کو 2015-16کے مالی سال کے دوران چھتیس ارب روپے کی آمدن ہوئی اور توقع ہے کہ جاری مالی سال میں 41ارب روپے کی آمدن ہوگی اس سال آمدنی میں 32فیصد اضافہ ہوا ہے۔