خواجہ آصف کا بحریہ کے فضائی اڈے پی این ایس صدیق کو دوبارہ فعال بنانے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب۔

25 مئی 2017 (18:52)
0

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملک کی سمندری حدود کے تحفظ کے لئے پاک بحریہ کو مضبوط بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وہ جمعرات کے روز تربت میں بحریہ کے فضائی اسٹیشن پی این ایس صدیق کو دوبارہ فعال بنانے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اﷲ بھی اس موقع پر موجود تھے۔


وزیر دفاع نے کہا کہ یہ اہم بحری اڈا چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ سمندر ی حدود کے دفاع کے علاوہ یہ بحری اڈہ ملک کی اقتصادی ترقی میں بھی مدد گار ثابت ہو گا۔