صدر مملکت نے کہا کہ د نیا سائنس اور ٹیکنالوجی ، آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں ایک قدم آگے ہے۔

نوجوان خود کو جدید علوم اور مہارت سے آراستہ کریں،صدر ممنون
25 مئی 2017 (18:42)
0

صدر ممنون حسین نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ قومی ترقی کا عمل تیز کرنے کیلئے خود کو جدید علوم اور مہارت سے آراستہ کریں۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز ٹوپی میں غلام اسحق خان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اکیسویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
صدر نے کہا کہ د نیا سائنس اور ٹیکنالوجی ، آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں ایک قدم آگے ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلباء کو ان شعبوں میں شاندار کاکردگی کامظاہرہ کرنے کیلئے دنیا کے ساتھ چلنا ہو گا۔
انہوں نے طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں غلام اسحق خان انسٹی ٹیوٹ کے کردار کی تعریف کی ۔