نوازشریف نے حقیقی طور پر خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے اجتماعی مقصد کے حصول کے لئے اقلیتوں کے کردار اور تعاون کو سراہا۔

25 مئی 2017 (15:43)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو اولین ترجیح دی ہے ۔آج اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے اقلیتی ونگ سندھ کے صدر شام سندر ایڈوانیاس سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ملک صدف اسی صورت میں خوشحال ہو سکتا ہے جب تمام طبقے اپنی مکمل صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔
وزیراعظم نے حقیقی طور پر خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے اجتماعی مقصد کے حصول کے لئے اقلیتوں کے کردار اور تعاون کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہم آہنگ طریقے سے تمام طبقوں کے لئے مساوی حقوق یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔