اسحق ڈارنے خزانہ ڈویژن ، ایف بی آر اور دوسرے متعلقہ محکموں سے بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے ملاقاتیں کیں۔

وزیر خزانہ کل اگلے مالی سال کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کریں گے
25 مئی 2017 (15:13)
0

وزیر خزانہ محمد اسحق ڈاراگلے مالی سال کا وفاقی بجٹ کل سہ پہر چار بجے قومی اسمبلی میں پیش کریں گے ۔ وزیر خزانہ نے خزانہ ڈویژن ، ایف بی آر اور دوسرے متعلقہ محکموں سے بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق آئندہ بجٹ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی طرح سماجی اقتصادی شعبے اور عوام کی فلاح وبہبود پر توجہ دی جائے گی۔