وزیر اطلاعات نے کہاہے کہ ملک میں دہشت گردی ، انتہا پسندی اور آمریت سے بھائی چارے اور سماجی اقدار کو نقصان پہنچا ہے۔

حکومت رواداری اور ہم آہنگی کی روایت کی بحالی کے لئے کام کر رہی ہے:مریم اورنگزیب
25 مئی 2017 (15:11)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت رواداری اور ہم آہنگی کی مقامی روایت کی بحالی کے لیٔے کام کر رہی ہے ۔ وہ آج اسلام آباد میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے ہمراہ قومی مذاکرے کی مشترکہ صدارت کر رہی تھیں۔ موضوع تھا " برداشت کی ثقافت ، مقامی بیانیہ کی بحالی " ۔
ارکان پارلیمنٹ ، ذرائع ابلاغ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے معاشرے میں امن ، برداشت اور ہم آہنگی کے فروغ کے طریقے تلاش کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور فوج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انتھک کوششیں کر رہی ہیں۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ عوام میں مثبت رویے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاست میں رواداری کی پالیسیوں کی بحالی کی ضرورت ہے