انسانی حقوق کے ادارے کشمیر میں سیاسی قیدیوں کی حالت زار کا نوٹس لیں:کل جماعتی حریت کانفرنس
25 مئی 2017 (14:10)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ریڈکراس کی بین الاقوامی کمیٹی اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کے اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر میں سیاسی قیدیوں کی حالت زار کا نوٹس لیں۔
سرینگر میں جاری ایک بیان میں اے پی ایچ سی کے ترجمان نے حریت رہنماء محمد یوسف Parrey اور دوسرے رہنماؤں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مسلسل زیر حراست رکھنے پر گہری تشویش ظاہر کی۔