یونیسف کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ تشدد کے باعث شام ، یمن اور عراق کے شہر موصل میں زیادہ تر بچے صحت کی ضروری نگہداشت سے محروم ہو رہے ہیں۔

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں تشدداور تنازعات سے2 کروڑ40 لاکھ بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق
25 مئی 2017 (13:41)
0

یونیسف کی اطلاعات کے مطابق مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں تشدداور تنازعات سے دو کروڑ چالیس لاکھ بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لئے یونیسف کے ڈائریکٹر Geert Cappelaere نے کہا کہ تشدد کے باعث شام ، یمن اور عراق کے شہر موصل میں زیادہ تر بچے صحت کی ضروری نگہداشت سے محروم ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تشدد سے صحت کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جس سے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور غذائی اشیاء بچوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ناکافی ہیں۔