نارویجن وزیر خارجہ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات پر زور
25 مئی 2017 (13:27)
0

ناروے کے وزیر خارجہ بورج برینڈے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ مسئلہ کشمیر کو خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کرسچئن ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما  Knut Arild Hareide کی جانب سے تنازعہ کشمیر کے بارے میں پارلیمنٹ میں پیش کردہ تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
تحریک پر بحث کرتے ہوئے Hareide نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔