اعزازات حاصل کرنے والے فوجی ، پولیس اور سویلین اہلکاروں میں میں پانچ پاکستانی بھی شامل ہیں۔

25 مئی 2017 (13:16)
0

اقوام متحدہ نے گزشتہ سال امن مشنوں کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 43 ملکوں کے ایک سو سے زائد فوجی ، پولیس اور سویلین اہلکاروں کو اعزازات دئیے ہیں جن میں پانچ پاکستانی بھی شامل ہیں۔
نیویارک میں امن فوجیوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں انہیں بعد ازمرگ Dag-Hammarskjold تمغے دئیے گئے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل نمائندے نبیل منیر نے پاکستانی امن فوجیوں کے اہل خانہ کی جانب سے یہ اعزازات وصول کئے۔