File Photo

ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کے ذریعے وسائل پیدا کئے ہیں:شہباز
25 مئی 2017 (10:04)
0

ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ خادم پنجاب دیہی سڑکوں کے پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کی لاگت سے دیہی سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں اور کھادوں پر اعانت کے ذریعے کسانوں کو ریلیف فراہم کیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کے ذریعے وسائل پیدا کئے ہیں اور اس سلسلے میں بجلی گھر شفافیت،ایمانداری اور سخت محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔