File Photo

ملک کی ترقی کیلئے ٹیکس کے دائرے کو وسعت دینا ناگزیر ہے:افضل
25 مئی 2017 (09:35)
0

خزانہ کے پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے ٹیکس کے دائرے کو وسعت دینا ناگزیر ہے۔

پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کی کوششوں سے ٹیکس دھندگان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی کام جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اگلے انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی۔