File Photo

اقوام متحدہ کے امداد میں کمی کے امریکی منصوبے سے عالمی ادارے کی بنیادی کارروائیاں متاثر ہوں گی:اقوام متحدہ
25 مئی 2017 (09:29)
0

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ عالمی ادارے کے لئے امریکہ کی مالی امداد میں بہت بڑی کمی کے منصوبے سے اس کے ضروری کام ناممکن ہوجائیں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ نئے بجٹ میں امریکی انتظامیہ کی جانب سے پیش کئے گئے اعداد و شمار قیام امن، ترقی، انسانی حقوق اور انسانی بنیادوں پر امدادی کاموں کے اخراجات پورے کرنے کے لئے ناکافی ہیں۔