File Photo

زلزلے کے بعد تعمیرنو اور بحالی کے ادارے کے ترک کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط
25 مئی 2017 (09:24)
0

زلزلے کے بعد تعمیرنو اور بحالی کے ادارے نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کیلئے ترکی کی ایک کمپنی کے ساتھ آٹھ ارب روپے مالیت کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

اس معاہدے کے تحت خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں چار بڑے منصوبوں پر عملدرآمد مکمل کیا جائے گا۔
ان منصوبوں میں کنگ عبد اللہ یونیورسٹی، چھترکلاس آزادکشمیر،ایبٹ آبادمیں ایوب میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے رہائشی فلیٹس اور ڈسٹرکٹ کمپلیکس باغ اور راولاکوٹ آزادکشمیر کا بقیہ کام شامل ہیں۔