File Photo

حکومت عوام کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے: ارکان پارلیمنٹ مسلم لیگ. ن
25 مئی 2017 (09:01)
0

مسلم لیگ(ن) کے ارکان پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی ترقی اوربہتری کیلئے کام کررہی ہے۔

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سعود مجید نے کہاکہ حکومت وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کیلئے عوام کی بھرپور مدد کررہی ہے۔
رکن قومی اسمبلی سیدجاوید علی شاہ نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی طرف سے دیاگیا کسان پیکیج اور زراعت سے متعلق دوسرے منصوبوں سے کسانوں کی زرعی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔