پاکستان فرانسیسی تاجروں اور سرمایہ کاروں کیلئے ترجیحی ملک ہے:معین الحق
25 مئی 2017 (08:27)
0

پاکستان فرانسیسی تاجروں اور سرمایہ کاروں کیلئے ایک ترجیحی ملک ہے۔

یہ بات فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے فرانس کے علاقے نارمنڈی کے دورے کے دوران فرانسیسی تاجروں سے ملاقات میں کی۔
دورے کا اہتمام فرانسیسی سینیٹرPascal Allizard او ر فرانسیسی سینٹ میں پاکستان فرانس دوستی گروپ کے صدر نے کیا تھا۔
سفیر نے مقامی پاکستانیوں اورکئی تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات کی۔
Conde-en-Normandie میں ایک شاندار استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دورہ فرانس کے مختلف علاقوں سے رابطے کے منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد فرانس کے سیاستدانوں،تاجروں سے روابط قائم کرنا ہے تاکہ انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا جاسکے۔