اقوام متحدہ کی امن فوج کے عالمی دن کے سلسلے میں تقریب
25 مئی 2017 (07:56)
0

اقوام متحدہ نے پانچ پاکستانیوں سمیت تینتالیس ملکوں کے ایک سو سے زائد فوجی ، پولیس اہلکاروںاور عام شہریوں کو اعزاز ات سے نوازا ہے جنہوں نے گزشتہ سال عالمی ادارے کے قیام امن کی کارروائیوں میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔
انہیں امن افواج کے عالمی دن کے سلسلے میں نیویارک میں منعقدہ تقریب کے دوران یہ اعزاز ت دئیے گئے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نبیل منیرنے جاں بحق ہونیوالے پاکستانی امن فوجیوں کے خاندانوں کی طرف سے یہ اعزازات وصول کئے۔