File Photo

موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے:محکمہ موسمیات
25 مئی 2017 (07:13)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم وسطی اورجنوبی پنجاب ،بالائی سندھ اور سبی ڈویژنوں میں موسم انتہائی گرم رہے گا۔

جمعرات کی صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد اورمظفر آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اور کراچی انتیس
پشاور چھبیس
کوئٹہ چودہ
گلگت پندرہ
اورمری سولہ ڈگری سینٹی گریڈ