امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے برسلز پہنچ گئے ہیں ۔

File Photo

نیٹو ممالک کا سربراہ اجلاس آج ہورہا ہے
25 مئی 2017 (07:02)
0

نیٹو ممالک کا سربراہ اجلاس آج برسلز میں ہورہا ہے جس میں دہشت گردی کے مسئلے پر غور کیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے برسلز پہنچ گئے ہیں ۔
ادھر نیٹو نے دولت اسلامیہ گروپ کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کااہم مطالبہ پورا کرنا ہے۔
تاہم اس فیصلے کی باضابطہ توثیق نیٹو ممالک کے رہنما سربراہ اجلاس میں کریں گے۔