File Photo

حزب اختلاف پانامہ پیپرز اور ڈان لیکس پر سیاست کررہی ہے:طارق
25 مئی 2017 (06:47)
0

وفاقی دارالحکومت کے انتظامی اورترقیاتی ڈویژن کے وزیرمملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حزب اختلاف اپنے سیاسی مفاد کیلئے پانامہ پیپرز اور ڈان لیکس پر سیاست کررہی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت حکومت کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کررہی ہے۔ وزیر مملکت نے تحریک انصاف کے رہنمائوں کو الزامات سے اجتناب کرنے اورملک میں مثبت سیاست کرنے کا مشورہ دیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے پانامہ پیپرز مقدمے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کو تسلیم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں بعض تحفظات ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جے آئی ٹی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے سامنے ایک درخواست پیش کی۔