اقتصادی جائزہ آج جاری
25 مئی 2017 (06:25)
0

اقتصادی جائز ہ آج اسلام آباد میں جاری کیا جا رہا ہے۔وزیر خزانہ اسحق ڈارباضابطہ طورپر سروے کا اجراء کریں گے جس میں ختم ہونے والے مالی سال کے لئے قومی معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔وہ اہم اقتصادی اشاریوں اور معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی سے صحافیوں کو آگاہ کریں گے۔وزیر خزانہ حالیہ برسوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کا جائزہ بھی فراہم کریں گے۔

وہ حکومت کے جامع اصلاحاتی ایجنڈے کے اہم نکات پر روشنی ڈالیں گے جس کے نتیجے میں اقتصادی استحکام اور گزشتہ دس برس میں پانچ اعشاریہ دو آٹھ فیصد کی بلند ترین شرح نمو ممکن ہوئی ہے۔

اسحق ڈار آئندہ مالی سال کے لئے وفاقی بجٹ بھی کل سہ پہر قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ادھر سینٹ کا اجلاس بھی کل شام چھ بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آبا د میں ہوگا۔