وزیراعظم کاساہیوال کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کے 660میگاواٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح
25 مئی 2017 (06:21)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے ساہیوال کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کے 660میگاواٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کیا۔منصوبے میں 660 میگاواٹ کے دو بجلی گھر شامل ہیں جن کی مجموعی صلاحیت1320 میگاواٹ ہے اوریہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فوری نوعیت کے مکمل کئے گئے منصوبوں میں سے ایک ہے۔

یہ منصوبہ پہلے ہی قومی گرڈ سے منسلک کیا جاچکا ہے۔منصوبے سے بجلی کی سالانہ نو ارب کے ڈبلیو ایچ پیداوار متوقع ہے۔
پراجیکٹ کمپنی کا ہدف اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے 1320 میگاواٹ کی مکمل پیداوار ہے جومقررہ وقت سے چھ ماہ پہلے تیز ترین رفتار سے تکمیل کا ایک ریکارڈ ہے۔