آرمی چیف کا حالیہ واقعات کے غمزدہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عید سادگی سے منانے کا اعلان۔

File Photo

بحیثیت قوم متحد ہو کر تیزی سے چیلنجز پر قابو پالیں گے،آرمی چیف
25 جون 2017 (22:34)
0


بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم بحیثیت قوم متحد ہوکر تیزی سے چیلنجز پر قابو پالیں گے۔
عید کے موقع پر اپنے غمزدہ پاکستانی بھائیوں کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی اور آتشزدگی کے متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
عید الفطر پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم حالیہ واقعات کے غمزدہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عید سادگی سے منائیں گے۔