امریکہ کا عرب ممالک پر خلیج بحران کے پرامن حل کیلئے مذاکرات پر زور
25 جون 2017 (22:29)
0

امریکہ نے عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ خلیج کے بحران کے پرامن حل کے لئے مذاکرات کریں۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے ایک بیان میں کہاکہ چار عرب ممالک کو جنہوں نے قطر کا بائیکاٹ کیا ہے انہیں اپنے شراکت داروںکے ساتھ مل کر اس بحران کے حل پر غور کرنا چاہیے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اس مسئلے کے فریق تمام عرب ممالک سے رابطے میں رہے گا۔