وانگ ژی نے کہا کہ پاک فوج علاقائی اقتصادی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔

چینی وزیر خارجہ کی خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کی تحسین
25 جون 2017 (21:32)
0

چین نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کی قربانیوں اور خدمات کو سراہا ہے۔
اتوار کے روز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے وزیرخارجہ نے وانگ ژی
نے کہا کہ پاک فوج علاقائی اقتصادی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔
اس موقع پر بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن واستحکام میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
ملاقات میں افغان صورتحال اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے خصوصی حوالے سے باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔