وزیر مملکت نے کہا کہ کئی بڑے منصوبے شروع کئے ہیں جن سے ترقی و خوشحالی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے

حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کر رہی ہے،بیرسٹر عثمان
25 جون 2017 (20:59)
0

ہاؤسنگ کے وزیرمملکت بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کررہی ہے۔

اتوار کے روز گوجرانوالہ میں پاکستان مسلم لیگ نون کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں کئی بڑے منصوبے شروع کئے ہیں۔جس سے ترقی وخوشحالی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سرکاری امور میں شفافیت اور میرٹ کی پالیسی پر عمل درآمد پر یقین رکھتی ہے۔