صدر نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور مستقبل قریب میں ان قربانیوں کا پھل یقینا ملے گا۔

کنٹرول لائن کےآر پار کشمیری جلد ایک ساتھ عید منائیں گے،مسعود خان
25 جون 2017 (20:53)
0

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مقیم لوگ مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے بعد عید ایک ساتھ منائیں گے۔
عید الفطر کے موقع پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بابرکت موقع پر امت مسلمہ کو جموں وکشمیر کے عوام کی قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔
سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور یقینا مستقبل قریب میں ان قربانیوں کا پھل یقینا ملے گا۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کا سخت نوٹس لے اور کشمیر میں پائیدار امن قائم کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرار داردوں پر عملدآمد کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔