سانحہ احمد پور شرقیہ کے متاثرین سے اظہار یک جہتی کے لیے عید سادگی سے منائیں,صدر مملکت کی قوم سے اپیل

 قوم پیر کو مذہبی جوش و جذبے سے عیدالفطر منائے گی
25 جون 2017 (20:09)
0

قوم پیر کوعید الفطر پورے مذہبی جوش و خروش سے منائے گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اتوار کی شام اسلام آباد میں کمیٹی کے اجلاس میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ چاند ملک کے اکثر حصوں میں نظر آیا ہے۔
کل دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر میں امت مسلمہ اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائوں سے ہوگا۔
طلوع آفتاب کے بعد اہل ایمان مساجد، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عید ادا کریں گے۔
نماز عید کے بعد مسلمان ایک دوسرے سے معانقہ کریں گے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیں گے۔
تاہم امسال سانحہ احمد پور شرقیہ کی وجہ سے سوگوار عید ہے جس میں 138 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔ اس سانحے نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے۔

 صدر مملکت کا سانحہ احمد پور شرقیہ کے سوگ میں عید الفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ

 نماز عید کے بعد ایوان صدر میں عید مِلن اجتماع بھی نہیں ہوگا۔

 سانحہ احمد پور شرقیہ کے متاثرین سے اظہار یک جہتی کے لیے عید سادگی سے منائیں,صدر مملکت کی قوم سے اپیل