شہبازشریف کا جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کیلئے 20,20جبکہ زخمی افراد کیلئے 10,10لاکھ روپے کا اعلان۔

وزیراعلیٰ کا سانحہ بہاولپور کے متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان
25 جون 2017 (19:17)
0

وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے آئل ٹینکر کے سانحے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے ورثا کیلئے بیس بیس لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے دس دس لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج بہاولپور میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے سانحے کی اصل وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کرانے کا بھی اعلان کیا۔ ریڈیو پاکستان کے بہاولپور کے نمائندے سجاد پرویز کے مطابق وزیراعلی نے احمد پور شرقیہ کے قریب سانحے کے مقام کا فضائی جائزہ بھی لیا۔
اس سے قبل وہ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال اور وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور گئے اور زخمیوں کے فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔