وزیر مملکت نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں نے امدادی کارروائیوں میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

سانحہ بہاولپور نے قوم کو عید سے قبل سوگوار کر دیا،مریم اورنگزیب
25 جون 2017 (19:16)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ احمد پورشرقیہ میں آئل ٹینکر کے سانحے نے عید سے قبل قوم کو سوگوار کردیاہے۔

انہوں نے اتوار کے روزپاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام سرکاری اداروں نے امدادی کارروائیوں میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

ادھر وزیر مملکت نے ایک بیان میں ذرائع ابلاغ سے اپیل کی کہ سانحے سے متعلق خبریں نشر کرنے اور اس کی تصاویر دکھاتے وقت محتاط رویہ اپنائیں ۔
انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرنا چاہیے اور سوگرار خاندانوں اور زخمیوں کا انٹرویو کرنے سے گزیر کرنا چاہیے۔