جھلسے ہوئے شدید زخمی 51 افراد کو آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ملتان منتقل کردیا گیا ۔

احمد پور شرقیہ،امدادی کارروائیاں مکمل،ٹریفک بحال
25 جون 2017 (19:13)
0

احمد پورشرقیہ میں آئل ٹینکر سانحے کے مقام پر امدادی کارروائیاں مکمل ہوگئی ہیں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جائے وقوعہ کو صاف کردیا گیا ہے اور نیشنل ہائی وے پر ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔
جھلسے ہوئے شدید زخمی 51 افراد کو آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں سے متعلق تازہ صورتحال معلوم کرنے کیلئے وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں ایک انفارمیشن سینٹر قائم کیا۔
معلومات ٹیلی فون نمبرز 062-9250452اور 0333-6407799 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔