سانحہ احمد پور شرقیہ،وزیر اعظم کادورہ برطانیہ سے وطن واپسی کا فیصلہ
25 جون 2017 (18:38)
0

وزیراعظم نوازشریف نے آج احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کے سانحے کی وجہ سے برطانیہ کا اپنا دورہ مختصر کرکے آج وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اعلان آج وزیراعظم آفس نے کیا ادھر آج لندن میں نماز عید ادا کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اسے ایک قومی سانحہ قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو حادثے کے متاثرین سے ملاقات کرنے اور حادثے کے زخمیون کو ہر مکمن امداد کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور پارہ چنار میں دہشتگردی کے واقعات اور احمد پور شرقیہ میں آتشزدگی کے سانحے نے قوم کو عید کے پر مسرت موقع پر افسردہ کر دیا ہے۔